• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ٹویٹر، فیس بک کا غیرمعمولی اقدام، صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد

by sohail
اگست 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیس بک اور ٹویٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی مہم کے اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں محدود کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بچے کورونا سے تقریباً محفوظ ہیں، ان کی یہ ویڈیو فیس بک نے کورونا کے متعلق نقصان دہ غلط معلومات دینے پر ڈیلیٹ کر دی ہے۔

اسی ویڈیو پر ٹویٹر نے صدر ٹرمپ کی مہم کا ایک اکاؤنٹ اس وقت تک منجمد کر دیا ہے جب تک یہ ویڈیو کلپ وہاں سے ہٹا نہیں دیا جاتا۔

یاد رہے کہ یو ایس پبلک ہیلتھ نے واضح طور پر کہا ہوا ہے کہ بچے کورونا سے محفوظ نہیں ہیں۔

کورونا کے متعلق ایک ویڈیو نے یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر کو پریشان کر دیا

صدر ٹرمپ کی متنازعہ پوسٹ نہ ہٹانے پر فیس بک ملازمین کی مارک زکربرگ پر تنقید

فیس بک کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس ویڈیو میں یہ غلط معلومات دی گئی تھیں کہ لوگوں کا ایک گروہ کورونا سے محفوظ ہے، یہ ہماری پالیسیوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

فیس بک نے پہلی بار صدر ٹرمپ کی کوئی پوسٹ ڈیلیٹ کی ہے، اس سے قبل ان کے پیج پر کئی بار پابندیاں عائد ہو چکی ہیں۔

ٹویٹر انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی مہم کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ یہاں سے مزید کوئی ٹویٹ نہیں کر سکیں گے۔

ٹویٹر ترجمان کے مطابق اکاؤنٹ نے اسی انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا تھا جو کورنا کے متعلق اطلاعات کے حوالے سے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ کو متحرک کرنے کے لیے اس کے مالک کو یہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنی ہو گی، بعد ازاں یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹویٹر نے امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کا اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا تھا، انہوں نے کورونا وائرس اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے متعلق غلط معلومات دی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ بچوں کو دیکھیں تو وہ کورونا کی بیماری سے تقریباً مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

Tags: ٹویٹرڈونلڈ ٹرمپڈونلڈ ٹرمپ اور سوشل میڈیافیس بک
sohail

sohail

Next Post

بیروت میں دھماکہ، دلہن کی عروسی لباس میں بنائی گئی ویڈیو ادھوری رہ گئی

مطیع اللہ جان کا اغوا، سپریم کورٹ نے پولیس رپورٹ رد کر دی

پاکستان نے سعودی عرب کا ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز 20 ہزار سے بھی کم رہ گئے

فیس بک بھی میدان میں آ گیا، ٹک ٹاک جیسا نیا فیچر متعارف کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In