• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بیروت میں دھماکہ، دلہن کی عروسی لباس میں بنائی گئی ویڈیو ادھوری رہ گئی

by sohail
اگست 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

طویل سفید گاؤن میں لپٹی 29 سالہ لبنانی دلہن اسرا سبلانی کیمرے کے سامنے مسکرا رہی تھیں اور مختلف پوز بنا رہی تھیں جب بیروت دھماکوں کی زوردار آوازوں سے گونج اٹھا۔

ان کی ویڈیو پر ایک دم سے کان پھاڑ دینے والے دھماکے کی آواز سنائی دی اور پھر طاقتور شاک ویو نے ان کے قدم اکھاڑ دیے تاہم وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہیں۔

سبلانی ایک ڈاکٹر ہیں جو امریکہ میں کام کرتی ہیں، اس سانحے کے فوراً بعد انہوں نے اپنے حواس برقرار رکھے اور قرب و جوار میں موجود زخمیوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں۔

ان کے 34 سالہ شوہر احمد صبیح بیروت میں ایک کاروباری ہیں، دونوں میاں بیوی اگلے روز تک خوشی کے اس موقع پر افسردہ کر دینے والے ماحول سے متاثر نظر آئے۔

سبلانی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بڑے موقع کے لیے دو ہفتوں سے تیاری کر رہی تھی اور دوسری لڑکیوں کی طرح بہت خوش تھی، میں سوچ رہی تھی کہ میرے والدین اس سفید لباس میں مجھے دیکھ کر کسقدر خوش ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت وہاں کیا پیش آیا، اس کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں مکمل شاک میں تھی اور سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ وہاں کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ کیا میں مرنے والی ہوں؟ مگر میں کیسے مر سکتی ہوں؟

A photographer in Beirut was filming a bride on her wedding day when an explosion suddenly ripped through the Lebanese capital https://t.co/csyd9RiL3b pic.twitter.com/qZpZxG8H1V

— CNN (@CNN) August 6, 2020

ان کے پیچھے اس ہوٹل کی کھڑکیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے بکھرے ہوئے تھے جہاں وہ ٹھہری ہوئی تھیں، میزوں پر سجائے گئے پھولوں کے بچے کھچے ٹکڑے ان کے اردگرد پڑے تھے۔

سبلانی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہم اس علاقے میں گھومتے رہے جہاں بہت ہی اداس کر دینے والا ماحول تھا، دھماکے اور اس کی آوازسے پیدا ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔۔

دھماکے کے بعد دونوں میاں بیوی نے خود کو سنبھالنے کی کوشش کی اور اپنی تقریبات کو جاری رکھا۔

Tags: بیروت میں دھماکےلبنانی دلہن
sohail

sohail

Next Post

مطیع اللہ جان کا اغوا، سپریم کورٹ نے پولیس رپورٹ رد کر دی

پاکستان نے سعودی عرب کا ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز 20 ہزار سے بھی کم رہ گئے

فیس بک بھی میدان میں آ گیا، ٹک ٹاک جیسا نیا فیچر متعارف کرا دیا

حکومت کا ریسٹورنٹ، سینما گھر، پارکس 10 اگست سے کھولنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In