• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت کا ریسٹورنٹ، سینما گھر، پارکس 10 اگست سے کھولنے کا اعلان

by sohail
اگست 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ، تھیٹرز اور سینما گھر 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے جبکہ شادی ہالز اور تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھلیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمز اور کلبز کو بھی 10 اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔

فیصلوں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں پر وقت کی پابندی اور ہفتہ ، اتوار کی چھٹی ختم کی جارہی ہے، ریسٹورنٹس میں باہر اور اندر بیٹھنے کی اجازت ہو گی، ہوٹلز بھی شادی کے فنکشن کرسکتے ہیں۔

اسد عمر نے مزید بتایا کہ ایکسپو ہالز ، بیوٹی پارلرز اور مزاروں  کو بھی کھولا جا رہا ہے، تماشائیوں کے بغیر اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی بھی ہٹائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اور ایئر لائن   فری آپریٹ کرسکیں گے، دونوں میں سیٹیں چھوڑنے کی بندش ستمبر کے آخر تک برقرار رہے گی۔ یکم اکتوبر سے مسافر جہازوں میں نارمل سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، 7 ستمبر کو آخری ریویو کریں گے، 14 اگست کے لیے خصوصی احکامات جاری ہوں گے، محرم  سے متعلق علمائے کرام کے ساتھ مل کر ایس اوپیز بنائی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہلاکتیں زیادہ ہو رہی ہیں، اسی طرح بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا  کے حوالے سے کافی بہتری سامنے آئی ہے اور عوام کے تعاون سے  صورتحال کنٹرول میں آئی ہے۔

Tags: اسد عمرپاکستان میں‌ کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

پارک لین کیس، عدالت کا آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ٹک ٹاک جیسا فیچر لانے کے بعد فیس بک کے بانی کی دولت 100 ارب ڈالرز ہو گئی

چیئرمین نیب کا تعیناتیوں کا اختیار، جسٹس عیسیٰ سمیت دو رکنی بینچ کا ازخود نوٹس

ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں، ٹک ٹاک کی قانونی کارروائی کی دھمکی

سشانت، سمیر کے بعد اداکارہ انوپما پھاٹک کی خودکشی سے بالی وڈ میں کھلبلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In