• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سشانت، سمیر کے بعد اداکارہ انوپما پھاٹک کی خودکشی سے بالی وڈ میں کھلبلی

by sohail
اگست 7, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی فلم انڈسٹری میں خودکشی کے بڑھتے رجحان نے تشویش پیدا کر دی ہے، سشانت سنگھ کی موت ایک بڑا سانحہ تھا جس نے بالی وڈ کے کئی پوشیدہ مگر تاریک گوشے آشکار کیے۔

گزشتہ روز ایک اور معروف اداکار سمیر شرما کی موت کو پولیس نے امکانی طور پر خودکشی قرار دیا تھا اور اب بھوج پوری فلموں کی اداکارہ انوپما پھاٹک نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا اس کے بعد اس نے حادثہ کے بارے میں سوسائٹی کے دوسرے لوگوں کو بتایا۔

40 سالہ اداکارہ ممبئی میں اپنے فلیٹ میں رسی سے لٹکتی پائی گئیں، ان کا تعلق بہار سے تھا اور انہوں نے متعدد بھوج پوری فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا تھا۔

اپنی موت سے ایک روز قبل انہوں نے فیس بک ویڈیو میں کہا تھا کہ انہوں نے ایسا دھوکہ کھایا ہے جس کے بعد وہ کسی پر اعتبار کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی دوست نہیں ہے جو ان کی مدد کر سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب ان کا شوہر گھر میں نہیں تھا، ان کی لاش کے قریب خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے۔

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ان کی دوست نے ان سے گاڑی مانگی تھی جو واپس نہیں کی جس سے وہ بہت مایوس تھیں، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار بھی تھیں۔

Tags: انوپما پھاٹک کی خودکشیسشانت سنگھ کی خودکشی
sohail

sohail

Next Post

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی

انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آؤٹ، پاکستان کی پہلے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر، 2 ممبران اسمبلی نیب میں طلب

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور ہائیکورٹ، وزیراعظم کے 16 مشیروں کی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In