پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کے 326 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 219 پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس اور شاداب خان نے 2، 2 اور شاہین آفریدی، نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی طرف سے اولی پوپ نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی جم کر پاکستانی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔
اس سے قبل شان مسعود کی کیرئیر بیسٹ 156 رنز کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے، انہوں نے 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 319 بالوں پر یہ اسکور بنایا۔
بابر اعظم نے 69 اور شاداب خان نے 45 رنز بنائے، دیگر کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
اس وقت پاکستان اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر چکا ہے جس کے شروع میں ہی اسے شان مسعود کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، وہ کوئی اسکور کیے بغیر بروڈ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔