اسلام آباد:ملک بھر میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
سپریم کورٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن نے زیر التوا مقدمات کے اعدادوشمار جاری کر دیے جن کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
لا کمیشن رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411، سندھ ہائیکورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیر التواء ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں 38 ہزار 464، بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ہزار 313 اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 ہزار 847 کیسز زیر التوا ہیں۔
اسی طرح پنجاب ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121، سندھ ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 اور کے پی کے میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 مقدمات زیرالتوا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار اور اسلام آباد ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیرالتوا ہیں۔