• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

غیرملکی قوتوں سے گٹھ جوڑ، ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون جمی لائی گرفتار

by sohail
اگست 10, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو نئے سیکیورٹی قوانین کے تحت غیرملکی طاقتوں سے تعلقات کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمی لائی جمہوریت پسندوں کی حمایت میں اٹھنے والی طاقتور ترین آوازوں میں شامل ہیں، وہ چین پر بھی پرجوش تنقید کیا کرتے تھے۔

30 جون کو چینی حکومت کے ہانگ کانگ پر نافذ کیے گئے نئے قوانین پر مغربی ممالک میں شدید تنقید کی گئی ہے، ان قوانین کے مطابق ہانگ کانگ کی کسی بھی شخصیت کو غیرملکی طاقتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ، علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور بغاوت کرنے پر عمر قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

ان قوانین کے نقادوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہانگ کانگ میں آزادی کو کچل دیا جائے گا جبکہ ان کے حمایتیوں کے خیال میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے گزشتہ برس کے مظاہروں کے بعد یہ قوانین سیاسی استحکام لائیں گے۔

لائی کی میڈیا کمپنی نیکسٹ ڈیجیٹل کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے بتایا ہے کہ جمی لائی کو اس مرتبہ غیرملکی قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جمی لائی کو گزشتہ برس بھی غیرقانونی اجتماع کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کے ساتھ دیگر افراد بھی مظاہروں کے سلسلے میں گرفتار ہوئے تھے۔

اس کے باوجود کہ وہ نئے قوانین کے اہم نشانوں میں شامل تھے، انہوں نے مئی میں رائٹرز کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ہانگ کانگ میں ہی رہیں گے اور جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ اس خطے میں صحافت کا شعبہ کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے، بھارت میں صحافیوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں اور انہیں گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں بھی صحافت پر مشکل وقت ہے۔

اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔

Tags: جمی لائیہانگ کانگہانگ کانگ میں نئے قوانین
sohail

sohail

Next Post

چمن میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

سپریم کورٹ: کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا حکم

کس قانون کے تحت وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی بورڈ تشکیل دیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ ایف بی آر آفس میں پیش

میئر کراچی کے پاس اختیار نہیں تو گھر بیٹھیں، سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In