سپریم کورٹ نے کے سی ای او کے الیکٹرک سمیت ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ہل پارک پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد کمشنر کراچی 4 ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہل پارک پر کوئی سوسائٹی نہیں ہے جس پر وکیل خواجہ نوید نے بتایا کہ کمشنر کراچی نے خود دورہ کیا ہے، وہاں اس وقت 13 گھر موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ گھر ماسٹر پلان میں ہیں جس پر کمشنر کراچی نے بتایا کہ یہ 13 گھر ماسٹر پلان میں شامل نہیں ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے تو سارے نالے پر قبضہ کرا دیا۔
بعد ازاں چیف جسٹس نے کشمنر کراچی کو تجاوزات گرانے کے متعلق 4 ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔