• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جانوروں کی ہلاکت، زرتاج گل، امین اسلم کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

by sohail
اگست 11, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کے کیس میں ہائیکورٹ نے وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور وزیراعظم کے ایڈوائزر ملک امین اسلم کو  توہین عدالت نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی اور وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کے اراکین کو بھی توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ سب یہ چاہتے ہیں کہ عدالت وزیراعظم کو نوٹس جاری کر کے طلب کرے؟ انہیں تو پتہ بھی نہیں ہو گا  کہ نیچے ہو کیا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کے مطابق کابینہ کا کوئی رکن وائلد لائف بورڈ کا ممبر نہیں ہو سکتا، جبکہ وفاقی کابینہ نے خود وزیر کی بورڈ میں شمولیت کی منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اس عدالت نے اپنا حکم جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وزارت قانون عدالتی فیصلے کو خود کیسے تبدیل کر سکتی ہے؟

سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شیروں کی موت پر رپورٹ کدھر ہے اور ایف آئی آر کا کیا بنا؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے جواب میں کہا کہ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی معاملے کی انکوائری کر رہی ہیں، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیکریٹری صاحبہ اپنے خلاف انکوائری کیسے کریں گی؟

سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے عدالت سے کہا کہ وہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں، کابینہ ارکان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ لوگوں نے گھروں میں شیر پال رکھے ہیں جو غیر قانونی ہے، حکومت کو مکمل پابندی لگانی چائیے کہ کوئی بھی جانور درآمد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس ایک مثال ہوگا، یہ جانوروں پر انسانوں کے ظلم کی داستان ہے، جانوروں سے متعلق  اچھی بات  کی دنیا  تعریف کر رہی ہو تو کریڈٹ لینے سب چڑیا گھر پہنچ جاتے ہیں، اب شیروں کے معاملے پر کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے شوکاز نوٹس جاری نہ کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے رد کرتے ہوئے زرتاج گل، سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی اور ملک امین اسلم سمیت دیگر افراد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

Tags: اسلام آباد چڑیا گھراسلام آباد ہائیکورٹچڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتچیف جسٹس اطہر من اللہ
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ کا کرنٹ سے ہلاکتوں کے مقدمات میں سی ای او کے الیکٹرک کا نام شامل کرنے کا حکم

کورونا وائرس، روس نے دنیا کی پہلی ویکسین رجسٹر کرا لی

نیب میں بلانے کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا، مریم نواز

اربوں روپے کے سیس ٹیکس پر سپریم کورٹ کا 13 اگست کو فیصلہ سنانے کا امکان

102 روز بعد نیوزی لینڈ میں کورونا کی واپسی، آکلینڈ میں لاک ڈاؤن نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In