• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

102 روز بعد نیوزی لینڈ میں کورونا کی واپسی، آکلینڈ میں لاک ڈاؤن نافذ

by sohail
اگست 11, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کو بند کر رہی ہے کیونکہ شہر میں 102 روز کے بعد کورونا کے نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کورونا وائرس پر قابو پانے کی دنیا بھر میں تعریف و تحسین ہوئی تھی اور 50 لاکھ افراد پر مشتمل اس ملک کو محفوظ ترین مقام قرار دیا گیا تھا۔

ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا ہے کہ جنوبی آکلینڈ کے ایک خاندان میں کورونا کے 4 مریض سامنے آ گئے ہیں جن میں سے ایک شخص کی عمر 50 برس سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاندان کے تمام افراد کو ٹیسٹ کیا گیا ہے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کا اندازہ کیا جا سکے۔

اس خبر کے بعد ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں سپرمارکیٹس سے خریداری کے لیے نکل رہے ہیں جبکہ کاروبار بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم جسیندا آرڈرن کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر بدھ سے آک لینڈ پر لیول 3 کی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی جس کے بعد لوگ اسکول اور کاروبار پر نہیں جا پائیں گے اور 10 افراد سے زائد کا اجتماع نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں 3 روز کے لیے ہوں گی اور جمعہ تک صورتحال کا اندازہ ہو جائے گا، اس دوران کانٹیکٹ ٹریسنگ کے ذریعے وبا کے پھیلاؤ کے متعلق بھی معلومات اکٹھی کر لی جائیں گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں 19 ستمبر کو عام انتخابات ہونے ہیں جس میں مختلف سرویز کے مطابق جسینڈا آرڈرن واضح طور پر جیتتی دکھائی دے رہی ہیں تاہم وائرس کی واپسی حکومت کے لیے ایک خطرناک بات ثابت ہو سکتی ہے۔

Tags: کورونا وائرسنیوزی لینڈ میں کورونا کی واپسینیوزی لینڈ میں کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

سندھ حکومت مکمل ناکام، مافیا متحرک اور حکمران مزے کر رہے ہیں، سپریم کورٹ

گستاخانہ فیس بک پوسٹ پر بھارتی شہر بنگلور میں ہنگامے پھوٹ پڑے

میں تمہارا کپتان تھا، جاوید میانداد وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل پر جہانگیر ترین کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مبارکباد

سعد رفیق، سلمان رفیق کی ضمات کا فیصلہ واپس لیا جائے، نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In