سپریم کورٹ اربوں روپے کے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس کے حوالے سے مختلف اپیلوں پر فیصلہ 13 اگست کو سنائے گی۔
سپریم کورٹ نے جی آ ئی ڈی سی کیس کا فیصلہ محفوظ 20 فروری کو محفوظ کیا تھا۔
کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تھی۔ بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منصور علی شاہ شامل تھے۔
فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل عدالت نے اجازت دی تھی کہ تمام وکلا 15 روز میں اپنی معروضات تحریر ی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔
کیس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب سے وفاق کی سیس کی حمایت کی گئی تھی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے اس کی مخالفت کی تھی۔
یاد رہے کہ 2019 میں وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مختلف کمپنیوں کے ذمہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس کی مد میں 200 روپے سے زیادہ کی رقم معاف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس صدارتی آرڈیننس کی مخالفت کے بعد اسے واپس لے لیا گیا تھا۔