احتساب عدالت نے پارک لین کیس میں آصف زرداری کی اپنے خلاف ریفرنس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے 10 اگست کر سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنایا اور کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات بھی دی جائیں گی۔
آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے میں اس وجہ سے تاخیر ہوئی تھی کہ انہوں نے متفرق درخواستیں جمع کرائی ہوئی تھیں جنہیں اب خارج کر دیا گیا ہے۔
آصف زرداری نے ایک متفرق درخواست میں عدالتی دائرہ اختیار پر بھی سوال اٹھائے تھے تاہم یہ درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست بھی مسترد کر دی۔
پارک لین کیس میں کئی مرتبہ آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جاتی رہی ہے، وہ اس وقت طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد کراچی میں علاج کرا رہے ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پارک لین کمپنی کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدی جس کی اصل مالیت 2 ارب روپے ہے مگر اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔
اس سے قبل معروف صحافی عامر متین اور رؤف کلاسرا اپنے وی لاگ میں انکشاف کر چکے ہیں کہ احتساب کا عمل تیز تر ہونے جا رہا ہے جس میں تیزی سے انصاف ہو گا اور سزائیں دی جائیں گی۔