• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسرائیل سے معاہدے پر ترکی کی یو اے ای پر شدید تنقید، منافقانہ رویہ قرار دے دیا

by sohail
اگست 14, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر تاریخ اور مشرق وسطیٰ کے لوگوں کا اجتماعی شعور متحدہ عرب امارات کے منافقانہ رویے کو نہ ہی بھولے گا اور نہ ہی معاف کرے گا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کی انتظامیہ کا معاہدے کے خلاف شدید ردعمل درست ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای امریکہ کی مدد سے جن خفیہ عزائم پر عمل پیرا ہے، وہ ابھی ادھورے اور غیرحقیقی ہیں، اس میں فلسطینیوں کی قوت ارادی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ترکی نے عرب امن منصوبے سے یو اے ای کی یکطرفہ دستبرداری پر تشویش کا اظہار کیا ہے، 2002 میں طے پانے والے اس منصوبے میں طے کیا گیا تھا کہ عرب ممالک اسرائیل سے اس وقت تعلقات معمول پر لائیں گے جب وہ فلسطینی علاقوں سے اپنا قبضہ مکمل طور پر ختم کرے گا۔

ترکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای کی حکومت کو فلسطینیوں کی تائید حاصل کیے بغیر ان کی نمائندے طور پر اسرائیل سے مذاکرات کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای اس معاہدے کو فلسطینیوں کے لیے قربانی کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ حقیقت میں یہ اپنے محدود مفادات کی خاطر فلسطینیوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

فلسطینیوں کا ردعمل

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس معاہدے کو رد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، رملہ میں صدر کی رہائش گاہ کے باہر تحریری بیان پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ یروشلم، مسجد الاقصیٰ اور فلسطینی کاز کے ساتھ بے وفائی ہے۔

Tags: اسرائیل، یو اے ای معاہدہترکی کا ردعملفلسطینیوں کا ردعمل
sohail

sohail

Next Post

ملک کے لیے خدمات سرانجام دینے والے 184 افراد کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان

آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، عمران خان

ٹک ٹاک ملازمین کی صدر ٹرمپ کی پابندیوں کے خلاف عدالت جانے کی تیاریاں

پاکستان : خطہِ خاک یا ارضِ پاک؟

سعودی عرب کے ساتھ غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں، شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In