• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، عمران خان

by sohail
اگست 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
1
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے یوم آزادی پر وزیراعظم نے خوشخبری سنائی ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) سے طویل مذاکرات کے بعد معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو ایک طرف ماضی کی حکومتوں کا قرض تھا تو دوسری جانب مہنگی بجلی تھی جس کی وجہ سے ہمارا صنعتی شعبہ دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر پا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے مذاکرات چل رہے تھے اور کل معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد نئے معاہدے ہوں گے اور یہ کمپنیاں کم قیمت پر بجلی فراہم کریں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداواری قیمت کم ہونے سے عوام اور صنعت، دونوں کا فائدہ ہو گا، بجلی کی چوری روکنے اور لائن لاسز کم کرنے کے لیے بھی پیکج لا رہے ہیں جن سے بجلی کی قیمت مزید کم ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 برس بہت مشکل میں گزرے، زرمبادلہ کے ذخائر کم تھے جس کی وجہ سے قرض کی واپسی مشکل تھی، لیکن اب حالات بہتر ہو گئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ساری دنیا میں ایکسپورٹس کا شعبہ نقصان میں گیا ہے لیکن ہماری برآمدات بڑھنے لگی ہیں، کورونا وبا کے باوجود محصولات بڑھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستانی عوام نے کورونا کا مقابلہ کیا اتنا شاید ہی کسی اور قوم نے کیا ہو، یہی وجہ ہے کہ معیشت بھی چل رہی ہے اور ملک میں کورونا کے کیسز بھی کم ہوئے ہیں۔

کشمیر کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ساتھ ہیں اور انہیں ہر سطح پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Tags: آئی پی پیزبجلی کی قیمتوں میں کمیعمران خان
sohail

sohail

Next Post

ٹک ٹاک ملازمین کی صدر ٹرمپ کی پابندیوں کے خلاف عدالت جانے کی تیاریاں

پاکستان : خطہِ خاک یا ارضِ پاک؟

سعودی عرب کے ساتھ غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں، شیخ رشید

سپریم کورٹ کا معذور افراد کے متعلق بڑا فیصلہ، حکومتوں کو اہم احکامات جاری

جنید جمشید کی تیسری بیوی کا جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر

Comments 1

  1. مسعود حسین جعفری says:
    6 سال ago

    اس میں کوئ شک نہیں اچھا فیصلہ کیا گیا ہے اور اگر اسے سیاسی ہونے سے بچا لیا گیا تو مزید اچھا ہے مگر ٹرم اینڈ کنڈیشن سامنے نہیں آ سکیں اسے بھی سامنے آ نا چاہئے۔ ابھی فلحال یہی ٹھیک ہے مگر دیر پا فیصلے کی بھی ضرورت ہے وفاقی حکومت چاہے تو کراچی سے ہر سال انجینئرنگ کے بہترین طلبہ فارغ التحصیل ہوتے ہیں انہیں اعتماد میں لیا جاسکتا ہے سہولیات دی جاسکتی ہیں ان پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے پھر دیکھئے یہ ٹیلنٹ بیرون ملک نہیں بھاگے گا بلکہ ایک اہم ستون بنے گا اس پر بہترین کام ہوسکتا ہے اگر وفاق کرنا چاہے تو۔ وزارت کا قلمدان اسی وزیر کے سپرد کیا جائے جس کی تعلیم و تجربہ اسی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو۔ سیاسی بنیادوں پر وزارت عطاء کی گئ تو سابقین کی طرح ملکی ترقی کے خواب آنا بھی بند ہو جائیں گے۔وزیراعظم صاحب کو اس سلسلہ میں بالکل غیرجانبداری سے فیصلے کرنے ہونگے۔ جناب عمران اسماعیل کو گورنر شب دے کر انہوں نے ایک بڑی غلطی کی۔ کرا چی کے کئ ممبر ایسے ہیں جنہیں سندھ اسمبلی کے ممبر ہونے کا شرف حاصل ہوا مگر ان میں صرف چند افراد ہیں جو کچھ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In