• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سپریم کورٹ کا معذور افراد کے متعلق بڑا فیصلہ، حکومتوں کو اہم احکامات جاری

by sohail
اگست 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو معذور کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

معذور افراد کے ملازمت میں کوٹہ سے متعلق کیس میں اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کر دیں، سرکاری خط و کتابت, سرکلرز اور نوٹی فیکیشن میں معذور نہ لکھا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ معذور کی جگہ معذوری کا حامل شخص یا منفرد صلاحیتوں کا حامل شخص لکھا جائے۔ معذور لفظ استعمال کرنے سے اس شخص کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔ آئین پاکستان معذور افراد کو عام افراد کے مساوی حقوق دیتا ہے۔

عدالت نے ایک ماہ کے اندر میرٹ کے مطابق معذور کوٹہ پر بھرتیاں کرنے کا حکم بھی دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈس ایبل پرسن آرڈیننس کے مطابق کسی شعبے میں ٹوٹل ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹہ معذوروں کیلئے مختص ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں 3.3 ملین سے 27 ملین لوگ معذور ہیں، معاشرے میں معذور افراد کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ عام تاثر ہے کہ معذور افراد کوئی کام درست انداز میں نہیں کرسکتے، انہیں ملازمت سرانجام دینے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ معذور افراد کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

عبید اللہ نے معذور کوٹہ پر ملتان میں سینئر ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر کیلئے اپلائی کیا تھا تاہم 81 سیٹوں میں سے صرف عاصمہ قاسم کو معذور کوٹہ پر ملازمت دی گئی جبکہ قانون کے مطابق 81 میں سے 5 سیٹیں معذور کوٹہ کی بنتی تھیں۔

عبید اللہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

Tags: سپریم کورٹ آف پاکستانمعذور افرادمعذوروں کے متعلق فیصلہ
sohail

sohail

Next Post

جنید جمشید کی تیسری بیوی کا جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر

یو اے ای کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل اور سفیر واپس بلایا سکتا ہے، طیب اردوان

حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنانے کا فیصلہ

یو اے ای کٹھ پتلی ہے، معاہدہ امت مسلمہ کا فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا، فضل الرحمان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کے لیے مزید وقت دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In