• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ہمیں لائن میں آنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بلاول

by sohail
اگست 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں لائن میں آنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن ہم پہلے بھی دباؤ میں نہیں آئے اور اب بھی نہیں آئیں گے۔

احتساب عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری سے اسقدر خوف ہے کہ پورے اسلام آباد کی پولیس یہاں کھڑی کر دی گئی ہے۔ وکلا کو عدالت میں آنے سے روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے جس کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے، یہ میرے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیل رہے ہیں، موقف سے نہ ہٹنے کی صورت میں انتقامی کارروائیاں ہوتی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ سب جج پر دباؤ ڈالنے کی کوشش تھی یا ہم پر؟ یہ نہ ملٹری کورٹ ہے اور نہ ہی ان کیمرہ عدالت، عوام کو کارروائی دیکھنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت، این ایف سی اور 18ویں ترمیم پر اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے چاہے پورا خاندان گرفتار ہو جائے۔ ہم نے یحیٰ، ضیاء اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا ہے، اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب کوئی کیس اور دلیل نہ ہو تو گالیاں دی جاتی ہیں، نیب وکیل کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی اس لیے وہ ساتھی وکیلوں کو گالیاں دے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، عدالت میں ذوالفقار بھٹو کا کیس ابھی زیرالتوا ہے، ہم اس کے فیصلے کے بھی منتظر ہیں، اگر ہم عدالتوں پر یقین نہیں رکھیں گے تو اور کون رکھے گا۔

Tags: 18ویں ترمیمآصف زرداریاحتساب عدالتبلاول بھٹو زرداری
sohail

sohail

Next Post

سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ غیرقانونی قرار دے دی

جولائی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ رقوم بھیجیں، عمران خان

ڈیوٹی فری گاڑی کی فروخت، ایف بی آر نے فلسطینی سفیر کو طلب کر لیا

ایف بی آر نے فلسطینی سفیر کو شوکاز نوٹس بھیجنے پر معذرت کر لی

امریکہ کا سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In