• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ڈیوٹی فری گاڑی کی فروخت، ایف بی آر نے فلسطینی سفیر کو طلب کر لیا

by sohail
اگست 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں فلسطین کے سفیر کو ایک پرتعیش گاڑی درآمد کرنے اور بعد میں مقامی کاروباری شخصیت کو فروخت کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے اظہار وجوہ نوٹس 4 اگست کو جاری کیا جس میں فلسطینی سفیر اور گاڑی خریدنے والے باصل احمد آفندی سے کہا گیا ہے کہ یہ گاڑی بحق سرکار ضبط کی جا سکتی ہے اور دونوں شخصیات کے خلاف گاڑی کی مالیت کا 10 گنا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس جرم کی سزا میں 3 سال تک قید بھی شامل ہے۔ دونوں اشخاص کو منگل کو ایف بی آر کے دفتر پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کی گاڑی بحق سرکار ضبط کر لی جائے اور کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 156 کے تحت سزا کا عمل شروع کیا  جائے۔

ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکٹر طارق ہدا نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ غیرملکی سفیروں کی جانب سے ڈیوٹی فری گاڑیوں کی پالیسی کا غلط استعمال روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ سفارتی عملے کو ویانا کنونشن کے تحت استثنا حاصل ہے تاہم وہ ڈیوٹی سے مستثنیٰ گاڑیوں کے حوالے سے قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک پر کئی پیجز میں ایسی گاڑیوں کی فروخت کے اعلان کیے جاتے ہیں۔

ایک پرتعیش گاڑی کی درآمد پر پاکستان میں 100 فیصد کسٹم ڈیوٹی، 70 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، 7 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی، 30 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، 17 فیصد سیلز ٹیکس اور 12 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔

یہ تمام ٹیکس ملا کر گاڑی کی اصل قیمت کا 236 فیصد حکومتی خزانے میں جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ حکومت نے 9 بہت قیمتی اور انتہائی پرتعیش گاڑیاں ضبط کر لی تھیں جو فلسطینی سفیر سمیت دیگر سفراء نے مارکیٹ میں فروخت کی تھیں۔ ان میں برطانیہ، بحرین، اردن، سعودی عرب، بنگلہ دیش، کینیا، اقوام متحدہ، فلسطین، روس، کیوبا اور تاجکستان کے سفیروں نے یہ گاڑیاں درآمد کی تھیں۔

فلسطینی مشن نے 2019 ماڈل کی بی ایم ڈبلیو ایکس 7 اور کروزرZX درآمد کی تھیں جن پر انہیں بالترتیب 58.2 ملین اور 18.4 ملین روپے کا ٹیکس استثنیٰ ملا تھا۔

ایف بی آر نے چھاپہ مار کر باصل احمد آفندی سے بی ایم ڈبلیو ضبط کر لی تھی۔

Tags: فلسطینی سفیرفلسطینی سفیر کی گاڑیفیڈرل بورڈ آف ریونیو
sohail

sohail

Next Post

ایف بی آر نے فلسطینی سفیر کو شوکاز نوٹس بھیجنے پر معذرت کر لی

امریکہ کا سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا مشورہ

حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وزارت قانون کی کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی

عثمان بزدار نے نیب کے 17 سوالوں کے جواب دے دیے، الزامات کی تردید

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں 8 اداروں کے بغیر سربراہ کے چلنے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In