• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان کی اشرافیہ پر ہاتھ ڈالا تو انہوں نے حکومت گرانے کی کوشش کی، عمران خان

by sohail
اگست 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کا طبقہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، جب اسے قانون کے دائرے میں لانے کے اقدام کیے گئے تو بہت شورشرابا مچ گیا اور اس طبقے نے حکومت گرانے کی کوشش کی۔

دنیا نیوز کے سینئر اینکر کامران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ کے پاس تمام مراعات ہیں، وہ ٹیکس بھی نہیں دیتے اور ایک مافیا بن چکے ہیں۔

معیشت کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے 3 بڑے چیلنج درپیش ہیں، سب سے پہلا 10 ارب ڈالرز کا جاری کھاتوں کا خسارہ تھا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران یہ خسارہ صرف 3 ارب ڈالرز رہ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا چیلنج توانائی کا ہے، سابقہ حکومتوں نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے جس کے باعث صنعتوں کو اور عوام کو سستی بجلی فراہم نہیں کی جا سکتی اور نتیجتاً مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث دنیا میں دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بجلی سستی کرتے ہیں تو گردشی قرضہ بڑھتا ہے جس کی ادائیگی میں بہت بڑی رقم چلی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

کورونا وائرس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف تھا کیونکہ اس سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا، میری اپنی جماعت سے لاک ڈاؤن کرنے کا بہت دباؤ تھا، میں نے اس لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی کہ جہاں کورونا زیادہ پھیلا ہوا ہے اس علاقے میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

وزیراعظ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کے بعد بل گیٹس نے انہیں کہا کہ وہ اس پر ریسرچ کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان نے کیسے یہ کارنامہ سرانجام دیا تو میں نے کہا کہ ضرور کریں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم نے لاک ڈاؤن کے بجائے غریبوں کا سوچا، اس لیے اللہ نے کورونا جیسی وبا سے جلد نجات دلا دی۔

Tags: عمران خانعمران خان کا انٹرویومعیشت کو درپیش مسائل
sohail

sohail

Next Post

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے 20 ممالک، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

میری دھرتی پوٹھوہار

پنجاب میں سرکاری زمین پر قائم پیٹرول پمپس، سپریم کورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

آغا افتخار الدین مرزا نے عدالت کی واضح توہین کی، جسٹس امین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In