• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

by sohail
اگست 19, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اور عدنان شبیرعرف قاری انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے، رفیق عرف عادل کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا جبکہ عدنان شبیرعرف قاری کالعدم تنظیم کا انتہائی خطرناک دہشت گردتھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرددھماکوں، بینک ڈکیتی، فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ملوث تھے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی قتل کیا، ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اسلم گروپ سے تھا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ دونوں ہلاک دہشتگرد حال ہی میں دہشتگردی کے لیے افغانستان سے پاکستان آّئے تھے، محمد رفیق وزیرستان میں دہشتگردی کے کے لیے مائنز، آئی ای ڈیز اور بم تیار کرتا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 2015 مارچ میں دہشتگرد نے شاہ لطیف ٹاون مین پولیس وین کو بلاسٹ سے اڑایا تھا، جس میں 2 اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے تھے۔

اسی طرح 2014 اکتوبر میں دہشتگرد نے حب ریور روڈ پر دھماکہ کرکے 4 افراد کو زخمی کیا، 2010 میں سٹی کورٹ میں حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو پولیس کسٹڈی سے چھڑا کر لے گیا تھا، اس حملہ میں ایک پولیس اہلکار کو شہید اور ایک کو زخمی کیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد عدنان لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری اسحاق بوبی، عاصم کیپری کا قریبی ساتھی تھا اور پولیس کے متعدد اہلکاروں کو شہید کر چکا تھا۔ اس نے 2014 اور 2015 میں متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کو کورنگی کے علاقے میں شہید کیا تھا۔

sohail

sohail

Next Post

سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے 20 ممالک، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

میری دھرتی پوٹھوہار

پنجاب میں سرکاری زمین پر قائم پیٹرول پمپس، سپریم کورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

آغا افتخار الدین مرزا نے عدالت کی واضح توہین کی، جسٹس امین

اداکارہ عفت عمر کا متنازعہ ٹویٹ، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In