• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

یورپ میں کورونا دوبارہ پھیلنے لگا، لاطینی امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ ہو گئی

by sohail
اگست 21, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد فرانس، اٹلی، اسپین اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں کورونا وبا کے لوٹنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ براعظم یورپ میں وائرس پھر سے سر اٹھا رہا ہے۔

اٹلی میں مئی کے بعد پہلی بار 845 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، فرانس میں 4700 مریض جبکہ اسپین میں اس سے بھی زیادہ کورونا متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں، ماہرین کے مطابق اس اضافے کی وجوہات میں سفر، گرمیوں کی چھٹیاں اور سماجی تقریبات شامل ہیں۔

تاہم عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی لاک ڈاؤن کی مزید ضرورت نہیں ہے جبکہ عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں لاکھوں افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے یورپ میں سربراہ ہینس کلوگ کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر اختیار کیے گئے طریق کار کے تحت ہم وائرس کے دوبارہ نمودار ہونے کے معاملے کو کچلنے کے لیے اب بہتر انداز میں تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم وائرس کو قابو میں رکھنے، معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے اور تعلیمی ادارے کھولے رکھنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

عالمی بینک صدر ڈیوڈ ملپاس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث 10 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں اور اگر یہ وبا جاری رہی تو تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

لاطینی امریکہ کی صورتحال

اے ایف پی کے مطابق لاطینی امریکہ اور غرب الہند کے جزائر میں 65 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 969 تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی سطح پر دیکھا جائے تو اس وبا کے ہاتھوں 7 لاکھ 88 ہزار 242 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لاطینی امریکہ میں برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 35 لاکھ سے زائد کورونا مریض رپورٹ ہو چکے ہیں اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں ایک لاکھ 74 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے نظام صحت اور معیشت دونوں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ میں ہر ہفتے 10 لاکھ سے زیادہ افراد بیروزگاری کے دعوے جمع کرا رہے ہیں۔

Tags: کورونا وائرسلاطینی امریکہ میں کورونا وائرسیورپ میں کورونا کی واپسییورپ میں‌ کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

مزید عرب ممالک جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لیں گے، وزیرخارجہ یو اے ای کا انکشاف

عمران خان مشکل میں پھنسے تو کوئی بڑا فیصلہ کر لیں گے، شیخ رشید

عتیقہ اوڈھو 9 سال کی پیشیوں کے بعد شراب کی 2 بوتلوں کے کیس میں بری

سی پیک کی تکمیل سنکیانگ کی ترقی کا نیا دور ثابت ہو گی، عالمی تجزیہ کار

ترکی کی تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In