• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مزید عرب ممالک جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لیں گے، وزیرخارجہ یو اے ای کا انکشاف

by sohail
اگست 21, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے رستے پر گامزن ہیں۔

اٹلانٹک کونسل کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردن اور مصر کے برعکس ہم نے اسرائیل کے ساتھ کوئی جنگ نہیں لڑی اس لیے اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات ان کی نسبت زیادہ گرمجوشی پر مبنی ہوں گے۔

امریکہ کا سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا مشورہ

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں امن معاہدہ طے پا گیا، باہمی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر عرب ریاستوں کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارمل کرنے کا عمل جلد یا بدیر مکمل ہو جائے گا۔

اسرائیل کے معاہدے پر فلسطینیوں کی مخالفت کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای فلسطین اسرائیل ایشو پر دو ممالک پر مبنی حل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈاکٹر انور قرقاش نے بتایا کہ یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے سے قبل فلسطینیوں سمیت کسی دوست ملک سے مشاورت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں خطرات موجود ہیں مگر اس میں یو اے ای کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شیخ محمد بن زاید کا جراتمندانہ اور دلیرانہ فیصلہ ہے۔ یہ ان تزویراتی فیصلوں میں سے ایک ہے جنہیں کرنا لازمی تھا اور اس سے خطے میں وسیع تعاون کی فضا پیدا ہو گی۔

انور قرقاش کے مطابق اس معاہدے میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے کو ملتوی کرنا منسلک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم اسے ایک اچھا معاہدہ سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای مختلف معاملات میں اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر مہارت سے فائدہ اٹھا سکے گا جبکہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کی ابھرتی معیشت سے فائدہ اٹھائے گا۔

ڈاکٹر قرقاش نے مزید کہا کہ یو اے ای کاروبار، مالیات اور لاجسٹکس میں عالمی سطح پر اپنے مقام کی توثیق چاہتا ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم دنیا کو مجموعی طور پر نہ دیکھیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یو اے ای کا سفارت خانہ یروشلم کے بجائے تل ابیب میں قائم ہو گا، اس معاہدے کے بعد امریکہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو ایف 35 طیاروں کی فروخت کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مستقل نزاع یا جنگ کی کیفیت برقرار رکھنے کی سوچ اب باقی نہیں رہی اس لیے ہم ان طیاروں کو خریدنے کی جائز درخواست کر سکتے ہیں۔

Tags: اسرائیل، یو اے ای معاہدہایف 35 طیارےڈاکٹر انور قرقاش
sohail

sohail

Next Post

عمران خان مشکل میں پھنسے تو کوئی بڑا فیصلہ کر لیں گے، شیخ رشید

عتیقہ اوڈھو 9 سال کی پیشیوں کے بعد شراب کی 2 بوتلوں کے کیس میں بری

سی پیک کی تکمیل سنکیانگ کی ترقی کا نیا دور ثابت ہو گی، عالمی تجزیہ کار

ترکی کی تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

ان لیبارٹریز کی تحقیقات ہونی چاہئیں جنہوں نے نواز شریف کے ٹیسٹ کیے، فواد چوہدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In