• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نوازشریف کو مجرموں کی حوالگی کے تحت وطن واپس لانے کا فیصلہ

by sohail
اگست 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجرموں کی حوالگی کے تحت برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت 8 ہفتوں کے لیے مشروط تھی، انہوں نے ضمانت کی توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی جو مسترد ہو گئی، اس کے باوجود وہ وطن واپس نہیں آئے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی کے وطن واپس آنے کی ذاتی ضمانت دی تھی، لندن میں نوازشریف کا علاج تو دور کی بات ہے انہیں ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا۔

انہوں نے بتایا کہ 2 مارچ 2020 کو حکومت نے نوازشریف کو واپس بھیجنے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا، اب دوبارہ اس بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب سے بھی ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ وہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کے تحت درخواست دے، انہیں دو مقدمات میں سزا ہو چکی ہے، ان کی واپسی بھی بطور سزایافتہ مجرم کے ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف لندن کی سڑکوں پر گھوم پھر رہے ہیں، ان کی صحت ٹھیک نظر آ رہی ہے، وہ بقیہ سزا آسانی سے کاٹ سکتے ہیں، ان کا آزاد گھومنا نظام انصاف پر طمانچے کے مترادف ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اس حوالے سے ان کے ضمانتی شہبازشریف سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ ان کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے۔

Tags: برطانیہ سے مجرموں کی حوالگی کا معاہدہشہباز شریفشہزاد اکبرنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

81 سالہ خاتون مردہ خانے میں رات گزار کر زندہ ہو گئیں، عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا

صدر ٹرمپ کی بہن کی گفتگو کی خفیہ ریکارڈنگ میں 8 اہم باتیں کیا ہیں؟

ن لیگ، پیپلزپارٹی کے بغیر فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد تیار

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے متعلق نئے انکشافات

فلپائن بم دھماکوں کی زد میں، خاتون خودکش حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In