• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فلپائن بم دھماکوں کی زد میں، خاتون خودکش حملہ آور سمیت 11 افراد ہلاک

by sohail
اگست 24, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فلپائن میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے صوبائی دارالحکومت جولو میں ہوئے ہیں، ان دھماکوں میں ایک خاتون خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔  یہ علاقہ دہشت گرد تنظیم ابوسیاف کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

فلپائنی فوج کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ دن کے 12 بجے ایک مصروف سڑک پر ہوا، ایک گھنٹے بعد اس جگہ سے 100 میٹر دور دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اور فوج کے اہلکار کورونا کے سلسلے میں مقامی حکام کی مدد میں مصروف تھے، دوسرا دھماکہ ایک معروف کیتھڈرل کے ساتھ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اسی کیتھڈرل میں ایک خودکش حملے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جولو کے میئر کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کم از کم 6 سیکیورٹی فورسز کے جوان، ایک پولیس افسر اور 4 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ 18 فوجی اہلکار، 6 افسر اور 19 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کے باعث حالات خراب رہتے ہیں۔

ابوسیاف گروپ نے داعش کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا ہوا ہے، یہ گروپ کئی حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے جن میں ایک مضبوط دھڑا حاطب حجان کی قیادت میں کام کر رہا ہے۔

Tags: فلپائن میں بم دھماکے
sohail

sohail

Next Post

سونیا گاندھی کا کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

برطانیہ میں تیز ترین انٹرنیٹ کا کامیاب تجربہ، 178 ٹی بی ڈیٹا ایک سیکنڈ میں ٹرانسفر

ملک ریاض کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

کیا چین کورونا ویکسین کا عوامی استعمال شروع کر چکا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In