• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سونیا گاندھی کا کانگریس کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

by sohail
اگست 24, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی اہم سیاسی جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جان نشین کے انتخاب کا عمل شروع کیا جائے۔

اس اعلان پر کانگریس کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور پارٹی کی سینئر قیادت نے دلی میں ملاقاتیں شروع کر دی ہیں جن میں سونیا گاندھی کے پارٹی سربراہ رہنے یا ان کے جان نشین چننے کے معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے سیاسی طور پر ابھرنے کے بعد کانگریس کی عوامی حمایت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے سونیا گاندھی کو پارٹی کے اندر سے بھی شدید تنقید کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ ان کے ناقدین کی جانب سے ایک خط سامنے آیا تھا جس میں کانگریس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات اور تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

2014 کے انتخابات میں کانگریس کو بری طرح شکست ہوئی تھی اور یہ جماعت 543 کے ایوان میں صرف 44 نشستیں حاصل کر پائی تھی، وہ ایسی ریاستوں میں بھی ہار گئی تھی جو روایتی طور پر اس کا مضبوط گڑھ سمجھی جاتی تھیں۔

2019 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو گزشتہ الیکشن سے بھی زیادہ کامیابی حاصل ہوئی جبکہ کانگریس صرف 52 نشستیں جیت سکی۔ اس وقت کانگریس کی 6 ریاستوں میں حکومت قائم ہے جن میں سے 4 میں وہ مخلوط حکومت کا حصہ ہے۔

سینئر رہنماؤں کے خط میں کیا لکھا ہے؟

کانگریس کے 23 سینئر رہنماؤں کا حالیہ خط بھی سونیا گاندھی کے استعفی کے فیصلے کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ خط گزشتہ ہفتے لکھا گیا تھا جو اتوار کو میڈیا تک پہنچا اور پھر یہ ہر طرف پھیل گیا۔ اس پر غلام نبی آزاد، منیش تیواری اور ششی تھرور جیسے اہم رہنماؤں کے دستخط موجود ہیں۔

اس میں رہنماؤں نے خودمختار انتخابی اتھارٹی کے قیام سمیت دیگر کئی مطالبات کیے ہیں، جماعت کی نئے سرے سے تنظیم کے لیے رہنما اصول مرتب کرنا بھی ان مطالبات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ سونیا گاندھی نے پارٹی صدارت کا عہدہ 2019 میں عارضی طور پر اس وقت سنبھالا تھا جب ان کے بیٹے راہول کو انتخابات میں شکست ہوئی تھی اور وہ پارٹی قیادت سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Tags: بھارتی سیاستبی جے پیسونیا گاندھیسونیا گاندھی کا استعفیٰکانگریس پارٹی
sohail

sohail

Next Post

برطانیہ میں تیز ترین انٹرنیٹ کا کامیاب تجربہ، 178 ٹی بی ڈیٹا ایک سیکنڈ میں ٹرانسفر

ملک ریاض کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

کیا چین کورونا ویکسین کا عوامی استعمال شروع کر چکا ہے؟

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مون سون کی شدید بارشوں کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In