• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کی وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع

by sohail
اگست 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایف آئی اے اور سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی مشترکہ ٹیم معروف صنعتکار جہانگیر خان ترین کے خلاف منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کے الزامات کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈبلیو ڈی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ملک بھر سے جے ڈبلیو ڈی کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔

ایف آئی اے کی طرف سے ڈپٹی کمشنرز کو خط۔ لکھ کر جہانگیر ترین کے خاندان سمیت 22 افراد اور کمپنیوں کا ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے۔ ان افراد میں ان کے اہلخانہ اور اہم ملازمین شامل ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق جہانگیرترین، علی خان ترین، مسز آمنہ ترین، مریم ترین سیٹھی، مہر ترین، سحر خان ترین سمیت دیگر افراد اور کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔

ان کے بینک اکاؤنٹس، شیئرز، جائیدادوں، کمپنیوں اور ان کا تمام ریکارڈ، آمدنی اور ویلتھ ٹیکس کے ریٹرنز، آؤٹ ورڈ ریمیٹنس، فکسڈ ڈپازٹ، کریڈٹ کارڈز، رننگ فنانس، لاکرز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

اسی طرح چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے، بحریہ ٹاؤن لاہور اور کراچی کی انتظامیہ سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان 22 افراد اور کمپنیوں کے نام پر موجود ملکیت کی تفصیلات فراہم کریں۔

ٹیکس سے متعلقہ حکام سے ان کے ریٹرنز اور ویلتھ ٹیکس کے گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک ان افراد سے متعلقہ ترسیل زر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جو انہوں نے پاکستان میں قائم کسی کمرشل بینک یا مرکزی بینک میں رجسٹرڈ کسی ایکسچینج کمپنی کے ذریعے کر رکھی ہو۔

اسی طرح مختلف بینکوں کے 29 سربراہان کو بھی جاری نوٹس میں ان افراد کے ہر قسم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ ان میں بینکوں کے لاکرز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اسی طرح جے ڈی ڈبلیو کے چیف فائنانشل افسر محمد رفیق کو نوٹس کے ذریعے طلب کیا گیا ہے، ان سے کمپنی کے تمام اکاؤنٹس، لیجرز اور واؤچرز کی اصل کتب مانگی گئی ہیں۔

Tags: ایس ای سی پیایف آئی اےجہانگیر ترینجے ڈی ڈبلیو کے خلاف تحقیقات
sohail

sohail

Next Post

4 انگوٹھوں والے بچے کا گیمز کھیلنے میں آسانی کے باعث آپریشن سے انکار

کابینہ کے ساتھ کھڑا ہوں لیکن نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، شیخ رشید

کس کی ترقی، کس کی تنزلی، آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دوسری شادی کے خواہشمند افراد کے لیے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

جی آئی ڈی سی کی وصولی سے معیشت ڈوب جائے گی، صنعتکاروں کا ردعمل سامنے آ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In