سوزوکی مہران جیسے سدا بہار ماڈل کے بعد کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں ایک اور مقبول ماڈل سوزوکی سوئفٹ کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز سیکنڈ جنریشن سوزوکی سوئفٹ کی فروخت روکنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس حوالے سے کمپنی کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ یہ ماڈل اگلے سال اگست کے بعد مقامی مارکیٹ میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔
سوزوکی سوئفٹ ایک مقبول ماڈل ہے جسے پاکستان میں 2010 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، اس کا فروخت کا ریکارڈ بھی بہت شاندار رہا ہے۔
تاہم گزشتہ کئی برسوں سے اس کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے، اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ کمپنی نے کئی برسوں سے اس ماڈل میں کسی قسم کی نمایاں تبدیلیاں یا اپ گریڈ نہیں کیا تھا۔
ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ اس کی فروخت روک دینے کے بعد کمپنی پاکستان میں کوئی نیا متعارف کرائے گی یا نہیں۔