• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کرائسٹ چرچ حملہ، آسٹریلوی وزیراعظم نے نیا پینڈوراز باکس کھول دیا

by sohail
اگست 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
1
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے آسٹریلوی باشندے برینٹن ٹیرنٹ کو عدالت نے ملکی تاریخ کی سخت ترین سزا دے دی ہے لیکن اس معاملے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ چونکہ مجرم ان کے ملک کا شہری ہے تو اسے اپنی بقیہ سزا مکمل کرنے کے لیے آسٹریلیا بھیجا جا سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے مجرم کو ملکی تاریخ کی بدترین سزا

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک مجرم کو آسٹریلیا بھجوانے کے آئیڈیا پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

سکاٹ موریسن نے بتایا کہ انہیں ٹیرنٹ کی آسٹریلیا منتقلی کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی لیکن وہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سیون نیوز ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں کہ ٹیرنٹ نیوزی لینڈ میں قید رہے یا آسٹریلیا میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے فیصلوں کے یقیناً بہت سے نتائج سامنے آ سکتے ہیں، میں اور جسینڈا آرڈرن ان ایشوز پر بات کریں گے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرنٹ کے مستقبل کے متعلق اس واقعہ میں بچ جانے والے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی خواہشات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

برینٹن ٹیرنٹ کا تعلق نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے گریفٹن سے ہے جہاں وہ ایک جم میں انسٹرکٹر تھا، وہ 2017 میں نیوزی لینڈ منتقل ہوا اور اسی برس اس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔

حکومتی دستاوزات کے مطابق برینٹن کو جیل میں رکھنے پر آسٹریلیا میں روزانہ 4900 نیوزی لینڈ ڈالرز کا خرچ آئے گا جبکہ نیوزی لینڈ میں اسے قید رکھنے پر 302 ڈالرز روزانہ خرچ ہوں گے۔

اس بات کا امکان ہے کہ اسے تحفظ کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں آک لینڈ کی جیل میں تنہا رکھا جائے گا جہاں 80 فیصد قیدیوں کا تعلق ماؤری یا پیسیفک جزیروں سے ہے۔

Tags: Brenton TarrantChristchurch mosque massacreآسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسنبرینٹن ٹیرنٹکرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی
sohail

sohail

Next Post

سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے زبان کھول دی، کئی انٹرویوز دے ڈالے

چین لداخ میں 5 جی نیٹ ورک لے آیا، پینگانگ جھیل پر نئی تعمیرات شروع

بلٹ ٹرین کے بعد انتہائی سستے بلٹ جہاز کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

لیبران جیمز، سیاہ فاموں کا نیا لیڈر، ٹرمپ کے لیے ایک اور خطرہ

محکمہ موسمیات کی سندھ، بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

Comments 1

  1. Syed Ahmed says:
    6 سال ago

    If he transfer there he could applied there for freedom, due to he didn’t commit crime there

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In