• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایف بی آر نے جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ کی منی ٹریل غیرتسلی بخش قرار دے دی

by sohail
اگست 29, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی منی ٹریل غیرتسلی بخش قرار دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ان کی لندن جائیدادوں کے حوالے سے جمع کرائی گئی منی ٹریل کا جائزہ لینے کے بعد 21 اگست کو سیکشن 122 اور 111 کے تحت 2 نوٹس بھیجے۔

ذرائع کے مطابق ان نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ آپ کی مجموعی آمدنی لندن میں خرید کی گئی جائیدادوں کے لیے ناکافی ہے۔

جیو نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سرینہ عیسیٰ کا ٹیکس ریکارڈ 93 لاکھ 75 ہزار کی آمدنی دکھا رہا ہے جبکہ ان کی لندن کی تینوں جائیدادوں کی قیمت 10 کروڑ 43 لاکھ روپے تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینہ عیسیٰ نے ایف بی آر کے خطوط کا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی 2243 کنال زمین کی زرعی آمدن اور کلفٹن کی جائیدادوں سے وصول ہونے والی رقم شامل نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر کو لکھے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان کی ملازمت سے حاصل کی گئی آمدن کو بھی لندن کی جائیدادوں کی قیمت میں شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرینہ عیسیٰ نے ایف بی آر کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم ان کے گوشواروں میں ردوبدل کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے ارسلان عیسیٰ کی قانونی ٹیم نے وکالت سے بھی معذرت کر لی۔

Tags: Justice Qazi Faez IsaSarina Isa Moneyy Trailایف بی آرجسٹس قاضی فائز عیسیٰسرینہ عیسیٰسرینی عیسیٰ کی منی ٹریل
sohail

sohail

Next Post

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم قدم، ایلن مسک کا دماغ پڑھنے والی چپ کا مظاہرہ

یو اے ای نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ ختم کر دیا، 48 سال بعد فضائی رابطے قائم

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دبئی میں آئی پی ایل کا انعقاد خطرے میں

کورونا کو بل گیٹس کی سازش قرار دینے والے ہزاروں لوگوں کا لندن میں مظاہرہ

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے وزیراعظم، دیگر عہدیداروں کی ٹیکس تفصیلات مانگ لیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In