پاکستان میں نشر ہونے والے ترکی کے ڈرامے ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک نے اس میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا ہے، ڈرامے کو جہاں ملک بھر میں غیرمعمولی پذیرائی ملی وہیں سوشل میڈیا پر ان کے پاکستانی مداحوں نے نصیحتوں کے انبار لگا دیے۔
ایسرا بلجیک نے بطور حلیمہ سلطان ایک مذہبی مزاج کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو لباس کے معاملے میں روایتی اقدار کی پیروی کرتی ہیں مگر عملی زندگی میں وہ جدید دور کی لڑکی ہیں جو جینز بھی پہنتی ہیں اور مغربی لباس بھی زیب تن کرتی ہیں۔
ان کی ذاتی زندگی اور مختلف دیگر ڈراموں میں ایسے مناظر اور تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں جو حلیمہ سلطان کے تصور سے یکسر مختلف ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں ان کے مداحین سوشل میڈیا پر مضطرب رہتے رہتے ہیں اور انہیں روایتی لباس پہننے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔
اسی حوالے سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جب انہیں حجاب اور روایتی لباس پہننے کی نصیحتوں کا انبار لگ گیا تو ایسرا بلجیک نے بھی تنگ آ کر ٹکا سا جواب دے دیا۔
ان کے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ حلیمہ باجی پلیز ایسے لباس نہ پہنا کریں، یہ اچھا نہیں ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں آپ کو ایک مشورہ دیتی ہوں، آپ مجھے فالو ہی نہ کریں شکریہ۔