بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان بہت سی بلاک بسٹر فلموں میں کام کر چکے ہیں، ساتھ ساتھ انہوں نے چھوٹی اسکرین پر بھی اپنا نام جما لیا ہے۔ ‘بگ باس’ نام کے ٹی وی شو نے ان کی شہرت کا مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔
بگ باس نے اپنے منفرد انداز کے باعث مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، اس میں ایک بڑا حصہ سلمان خان کی میزبانی کا ہے جس کی وجہ سے پروگرام کی ریٹنگ بلندیوں کو چھو لیتی ہے۔
فلم فیئر ویب سائیٹ کے مطابق اس ہفتے جب سلمان خان ٹی وی اسکرین پر آئے تو پروگرام کی ریٹنگ بہت اوپر چلی گئی۔
میڈیا کے مطابق رواں برس ہونے والے بگ باس 14 میں سلمان خان کو 4 ارب 50 کروڑ بھارتی روپے کا معاضہ دیا جائے گا، جو شاید ٹی وی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت یہ پروگرام 3 ماہ جاری رہے گا، سلمان خان کے معاوضے میں پرومو اور پریس کانفرنسز بھی شامل ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بگ باس 13 کا دورانیہ بھی 5 مزید ہفتوں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، اس کا گرینڈ فنالے فروری 2021 میں ہو گا، اس کے معاوضے کے طور پر سلمان خان کو میزبانی پر فی قسط 20 کروڑ بھارتی روپے کی اضافی رقم دی جائے گی۔
اس وقت انہیں ہر قسط کے لیے 85 کروڑ روپے ادا کیے جا رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ پورے سیزن کے لیے وہ 2 ارب بھارتی روپے بطور معاوضہ حاصل کریں گے۔