وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کے سربراہ اور معاون خصوصی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے انہوں نے یہ کہتے ہوئے قبول نہیں کیا کہ وہ عاصم باجوہ کے ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہیں۔
وزیراعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
گذشتہ روزوزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ وہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔