• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ہوائی جہاز کی مسافر خاتون طیارے کے پر پہ چہل قدمی کرنے لگی

by sohail
ستمبر 5, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فضائی سفر کے دوران مسافر محدود سی جگہ پر بیٹھ کر تھک جاتے ہیں لیکن ان کے پاس باہر نکلنے کا کوئی موقع نہیں ہوتا اس لیے صبر و تحمل سے جہاز کے رن وے پر اترنے اور باہر جانے کی اجازت کے منتظر رہتے ہیں۔

مگر یوکرین میں ایک خاتون مسافر سے صبر نہ ہو سکا اور انہوں نے رن وے پر اترنے کے بعد جہاز کے دروازے کھلنے کا انتظار کرنے کے بجائے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر جہاز کے ایک پر پہ چہل قدمی شروع کر دی۔

ایک منٹ طویل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں سفید لباس میں ملبوس ایک خاتون رن وے پر کھڑے طیارے کے پر پہ چہل قدمی کر رہی ہے۔ نیچے کھڑے حیرت زدہ لوگوں نے دھڑادھڑ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

بعد ازاں جہاز کے عملے نے انہیں واپس بلایا تو وہ پر سے اتر کر ایمرجنسی ایگزٹ کے راستے واپس طیارے میں چلی گئیں، ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ مسافر یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز (یو آئی اے) کی پرواز پر سفر کر رہی تھیں جو اناطولیہ سے یوکرین کے دارالحکومت جا رہی تھی، ان کے شوہر اور بچے بھی ساتھ تھے۔

جہاز کے اندر بیٹھے لوگوں نے بتایا کہ خاتون بار بار گرمی کی شکایت کر رہی تھیں اور وہ خود کو ٹھنڈا کرنا چاہتی تھیں۔

Passenger banned from Ukraine International Airlines after using the emergency exit illegally following landing of the Boeing 737 in Kiev, Ukraine.

Most passengers had already deplaned at that time. Her reason: she was feeling “too hot”. pic.twitter.com/gSH9fIMIyl

— everythingplane (@everythingplane) September 5, 2020

اس غیرقانونی حرکت پر یو آئی اے کی انتظامیہ نے ان پر تاحیات اپنی ایئرلائن پر سفر کرنے پہ پابندی عائد کر دی ہے۔

اپنے بیان میں انتظامیہ نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی، پولیس اور ڈاکٹرز نے خاتون کا خیال رکھا، ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے کسی قسم کا الکوحل استعمال نہیں کیا تھا۔

sohail

sohail

Next Post

بلوچستان: تربت میں سرکاری ٹی وی کی اینکر قتل

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا المیہ

چینی وزیردفاع نے بھارت کو سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

'جب طیارہ مریض بچے کی جان بچانے پہنچا اور رن وے کی روشنیاں بند تھیں'

برطانیہ میں چاقو گھونپنے کے واقعات میں ایک شخص ہلاک کئی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In