• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کی ملک بدری روک دی

by sohail
ستمبر 7, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو ملک بدر کرنے کے وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

سنتھیا رچی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے یہ حکم جاری کیا ہے۔

امریکی شہری نے درخواست میں وزارت داخلہ کے احکامات کو چیلنج کرتے کہا تھا کہ انہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں، اس کے باوجود ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ وزارت داخلہ خود عدالت میں بتا چکی ہے کہ میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں، ویزے میں توسیع نہ دی گئی تو یہ تاثر پیدا ہو گا کہ وزارت داخلہ مجھے اپنے کیس کی پیروی سے روک رہی ہے۔

دوران سماعت سنتھیا رچی کے وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ویزا مسترد کرتے وقت کوئی وجوہات نہیں بتائیں جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ان وجوہات کا بتانا ضروری نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے کیس کی بنیاد یہ بنتی ہے کہ آپ کے کیسز ماتحت عدلیہ میں زیرسماعت ہیں۔

عدالت نے اس معاملے پر وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے سنتھیا رچی کو اپنے تمام الزامات کے متعلق بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے، جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹسنتھیا رچیسنتھیا رچی کی ملک بدری
sohail

sohail

Next Post

بھارت کورونا مریضوں کی تعداد میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا

چین بھارت سرحد پر غائب ہونے والے 5 بھارتی کون تھے اور کیسے لاپتہ ہوئے؟

سعودی عرب: جمال خشوگی کے قاتلوں کو سزا سنا دی گئی

'ویڈیو گیمز کھیلنے سے بچوں میں خواندگی، ذہنی صحت میں اضافہ ہوتا ہے'

چین اور بھارت کا لداخ کے علاقے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In