• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چین بھارت سرحد پر غائب ہونے والے 5 بھارتی کون تھے اور کیسے لاپتہ ہوئے؟

by sohail
ستمبر 7, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی فوج نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی سے رابطہ کیا ہے اور دریافت کیا ہے کہ سرحدی علاقے سے غائب ہونے والے 5 بھارتی ان کی تحویل میں تو نہیں ہیں؟

بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹنٹ جنرل ہرش وردھان پانڈے کا کہنا ہے کہ ہم نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ کچھ افراد سرحد عبور کر کے چینی علاقے میں چلے گئے ہیں، ہم شکر گزار ہوں گے اگر آپ انہیں ہمارے حوالے کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے جنگلوں اور پہاڑیوں میں سرحد کا نشان موجود نہیں ہے اس لیے لوگ ادھر ادھر گھومتے پھرتے رہتے ہیں، ہو سکتا ہے وہ سرحد کی دوسری جانب چلے گئے ہوں جو کہ معمول کی بات ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے صورتحال کا علم نہیں ہے۔

بھارت کے یونین منسٹر کرن رجی جو نے کہا ہے کہ فوج نے ہاٹ لائن پر پیپلزلبریشن آرمی سے رابطہ کیا ہے اور ان پانچ افراد کی واپسی کا کہا ہے جو بظاہر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر غائب ہو گئے تھے۔

ان افراد کا تعلق ارنوچل پردیش کی ریاست سے تھا جسے چین تبت کا حصہ قرار دیتا ہے۔ غائب ہونے والے افراد میں سے ایک کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فوج کے لیے پورٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔  

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تبت سے تعلق رکھنے والی بھارت کی کمانڈو یونٹ کا اس وقت انکشاف ہوا تھا جب ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر لاپتہ ہونے والے 5 بھارتیوں کی تصاویر گردش کرتی رہی تھیں جن کے متعلق شبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بھارتی فوج کے ایلیٹ گروپ سے تھا اور وہ چینی علاقے میں داخل ہونے کے بعد غائب ہو گئے تھے۔

Tags: 5 بھارتی لاپتہایل اے سیچین بھارت کشیدگی
sohail

sohail

Next Post

سعودی عرب: جمال خشوگی کے قاتلوں کو سزا سنا دی گئی

'ویڈیو گیمز کھیلنے سے بچوں میں خواندگی، ذہنی صحت میں اضافہ ہوتا ہے'

چین اور بھارت کا لداخ کے علاقے میں ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کا الزام

مہمند میں ماربل کی کانیں بیٹھ گئیں، 19 مزدور جاں بحق

ٹک ٹاک پر خودکشی کا کلپ وائرل ہو گیا، انتظامیہ ہٹانے میں مصروف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In