چین نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے باہمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوا میں وارننگ کے لیے فائر کیے ہیں۔
چینی فوج کے ترجمان ژانگ شولی کا کہنا ہے کہ چینی سرحدی فوجیوں نے صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے جوابی اقدامات کیے، انہوں نے یہ وضاحت نہیں کہ کس قسم کے جوابی اقدامات کیے گئے۔
چین بھارت سرحد پر غائب ہونے والے 5 بھارتی کون تھے اور کیسے لاپتہ ہوئے؟
چینی وزیردفاع نے بھارت کو سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا
دوسری جانب بھارت نے چینی فوجیوں پر سرحدی معاہدوں کی خلاف ورزی اور ہوائی فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزلبریشن آرمی ایک ایسے وقت میں معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی اور جارحانہ اقدامات کر رہی ہے جب فوجی، سفارتی اور سیاسی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔
بھارتی فوج کے مطابق چینی فوجیوں نے لداخ کے علاقے میں ان کی آگے والی پوزیشنز کے قریب آنے کی کوشش کی اور بھارتی دستوں کا سامنا ہونے پر ہوائی فائرنگ کر دی۔
ایک طویل عرصے سے فریقین کے درمیان مغربی ہمالیہ کے علاقے میں اسلحہ استعمال نہ کرنے کا معاہدہ قائم ہے جس کی خلاف ورزی کی شکایات پہلی بار سامنے آ رہی ہیں۔
حال ہی میں ماسکو میں ہونے والی شنگھائی کانفرنس میں سائیڈ لائن پر چینی اور بھارت وزرائے دفاع کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں امن و استحکام کے قیام اور سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہو گیا تھا۔
تاہم مذاکرات کے فوراً بعد چینی وزیردفاع نے بھارت کو سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔