• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دوحہ امن مذاکرات میں افغان حکومت کے وفد میں شامل 4 خواتین کون ہیں؟

by sohail
ستمبر 13, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلی مرتبہ براہ راست مذاکرات شروع ہوئے ہیں، طالبان کے مذاکراتی وفد میں تمام مرد شامل ہیں جبکہ افغان حکومت کے 17 رکنی وفد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

فوزیہ کوفی

وفد میں شامل ایک خاتون فوزیہ کوفی کا تعلق بدخشاں صوبے سے ہے، وہ خواتین کے حقوق کے لیے متحرک رہی ہیں، وہ افغانستان کی نمایاں سیاستدان ہیں اور کابل سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔

فوزیہ کوفی پر ماضی میں 2 بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک حملہ گزشتہ ماہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1996 سے 2001 کے دوران طالبان نے ان کے شوہر کو جیل میں ڈال دیا تھا جبکہ انہیں نیل پالش لگانے پر سنگسار کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

وہ غیرسرکاری طور پر 219 سے ہی طالبان کے ساتھ بات چیت میں شامل رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خاتون کی بات پر توجہ دینے کے بجائے لوگ اس کے اسکارف کا سائز دیکھتے ہیں۔

فاطمہ گیلانی

فاطمہ گیلانی افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی بورڈ ممبر ہیں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رہتی ہیں۔ ان کے والد پیر سید احمد گیلانی نیشنل اسلامک فرنٹ آف افغانستان کے لیڈر تھے، ان کی جماعت نے روسی فوج کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

وہ 2 کتب کی مصنفہ ہیں اور اسلام قانون کی ماہر سمجھی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسا افغانستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں آپ خطرہ محسوس نہ کریں۔ اگر ہم اسے اب حاصل نہ کر سکے تو کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

حبیبہ سرابی

حبیبہ سرابی امراض خون کی ماہر، سیاستدان اور بامیان صوبہ کی سابق گورنر ہیں، وہ افغانستان کی پہلی خاتون تھیں جو اس عہدے پر فائز ہوئیں۔

وہ مختلف محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں، ان کا تعلق افغانستان کی ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ طالبان کے دور حکومت میں وہ ملک سے فرار ہو کر پشاور چلی گئی تھیں۔

2008 میں ٹائم میگزین نے انہیں ماحولیات کے ہیروز کی فہرست میں شامل کیا تھا، انہیں تھائی لینڈ میں امن کا ایک انعام بھی دیا گیا تھا۔

دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ان کا آغاز بہت مثبت ہوا ہے۔

شریفہ زرماتی

شریفہ زرماتی سابق براڈکاسٹر اور پکتیکا سے تعلق رکھنے والی مقامی سیاستدان ہیں۔

وہ 1967 میں پکتیکا کے ضلع زرمت میں پیدا ہوئیں اور کابل یونیورسٹی سے ادب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پہلے صحافی اور بعد ازاں براڈکاسٹر بن گئیں۔

ان کا کیرئیر طالبان کے کابل پر قبضے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا جب حکومت نے خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

2014 کے انتخابات میں انہوں نے آئی ای سی کمشنر کے طور پر فرائض سرانجام دیے۔

Tags: افغان وفد کی چار خواتینحبیبہ سرابیدوحہ امن مذاکراتشریفہ زرماتیفاطمہ گیلانیفوزیہ کوفی
sohail

sohail

Next Post

خاتون ایم پی اے کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج کو تشدد کر کے زخمی کر دیا

مری میں سیاحوں پر تشدد کرنے والے 3 ہوٹل ملازمین گرفتار

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سعودی عرب کا یکم جنوری سے تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس: حمزہ شہباز کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In