اسلام آباد: فارن آفس پٹرول پمپ پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس میں دونوں طرف سے ہاتھاپائی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فارن آفس پمپ پر یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوہدری خرم نے اپنے ڈرائیور کے ہمراہ ایڈیشنل جج ملک جہانگیر پر تشدد کیا ہے جس سے ان کے ناک اور پاؤں کی ہڈی اور دانت ٹوٹ گئے ہیں۔

لڑائی کے دوران ملک جہانگیر نے اپنا پستول نکال کر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ اور موقع پر پہنچے اور فریقین کو تھانے منتقل کر دیا۔
