سعودی عرب نے اگلے سال کے آغاز سے تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور زمینی راستے کھول دیے جائیں گے جس کے بعد شہری سعودی عرب آ اور جا سکیں گے۔
کورونا وبا کے دوران سعودی عرب میں طلاقوں کی شرح میں 30 فیصد اضافہ
سعودی عرب میں پابندیوں کا خاتمہ اور ملازمت کی تلاش میں نکلی خواتین کا سیلاب
سعودی عرب کے کئی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جگہ روبوٹ مریضوں کا علاج کرنے لگے
اعلامیے کے مطابق اقامے اور خروج کے ویزے والے غیرملکی بھی ملک میں واپس آ سکیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق 15 ستمبر سے مخصوص کیٹگری میں شامل سعودی شہریوں کو بین الاقوامی سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے کہ سفر کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہو گا جس کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت مل سکے گی۔
عمرے کے متعلق حکومت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے باعث 4000 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔