زخمی ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان کی میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ان پر تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولی کلینک انتظامیہ نے میڈیکولیگل رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی ہے، رپورٹ میں جہانگیر اعوان کے بائیں پیر کی چھوٹی انگلی میں فریکچر کی تصدیق کی گئی ہے۔
خاتون ایم پی اے کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج کو تشدد کر کے زخمی کر دیا
میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق جہانگیر اعوان کے بائیں پیر میں سوجن پائی گئی ہے جبکہ ان کی بائیں آنکھ کے اوپر خراش، ناک پر زخم اور چہرے پر خراشیں ہیں۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر اعوان کے اوپر والے ہونٹ پر خراشیں پائی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر تشدد کیا تھا۔
یہ واقعہ فارن آفس پمپ پر پیش آیا تھا، ہاتھاپائی کے دوران ملک جہانگیر نے اپنا پستول نکال کر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقدمہ درج کرنے کی درخواست
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے اپنے اوپر تشدد کا مقدمہ درج نہ ہونے پر عدالت میں اے 22 کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی ہے۔