• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان معطل

by sohail
ستمبر 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کے شوہر اور ایڈیشنل سیشن جج کے درمیان جھگڑے کی بازگشت اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچ گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر جہانگیر اعوان کے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔

ایک مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ نے دیکھا کل کیا ہوا ہے؟ ایک شخص ریڈ زون میں فائرنگ کر رہا ہے، اس کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو لیکن یہ کیسے ممکن ہوا؟

انہوں نے استفسار کیا کہ یہ تمام بڑے لوگ سمجھوتہ کیوں کر لیتے ہیں؟ مہذب معاشروں میں اس طرح کے سمجھوتوں کے متعلق کبھی نہیں سنا۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ شہر میں لاقانونیت ہے، ریاست کی رٹ نظر آنی چاہیے اور ریاست کو ذمہ داری لینی چاہیے۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے جہانگیر اعوان کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو بدھ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک پٹرول پمپ پر رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا تھا۔

جہانگیر اعوان کو اس واقعہ میں چوٹیں آئیں جبکہ جھگڑے کے دوران انہوں نے پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔

یہ پٹرول پمپ ریڈ زون میں واقع ہے جس کی وجہ سے چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جہانگیر اعوان کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹایڈیشنل سیش جج معطلجہانگیر اعوانچیف جسٹس اطہر من اللہ
sohail

sohail

Next Post

انصاف کی فراہمی کے لیے ججز کا آزاد اور دباؤ سے بالاتر ہونا ضروری ہے، چیف جسٹس

جبری مذہب تبدیلی، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا سخت اقدامات کا فیصلہ

عمران خان نے جنسی زیادتی کرنے والوں کو نامرد بنا دینے کی حمایت کر دی

لداخ کی سرحد پر چین کے آپٹیکل فائبر بچھانے پر بھارت کا واویلہ

لاہور ہائیکورٹ کا دلہا بننے والی لڑکی کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In