• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

لداخ کی سرحد پر چین کے آپٹیکل فائبر بچھانے پر بھارت کا واویلہ

by sohail
ستمبر 15, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود چینی فوج لداخ کی سرحد پر تیزی سے آپٹیکل فائبر بچھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے چینی فوج کو ان بلند پہاڑی علاقوں میں بہتر مواصلاتی نظام مل جائے گا جس سے مغربی ہمالیہ میں فوجی توازن کسی حد تک چین کے حق میں چلا جائے گا۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس مواصلاتی نظام کی بدولت چین کے آگے موجود فوجی دستوں کے لیے اپنے بیس سے بہتر رابطہ میسر ہو  جائے گا۔

پینگانگ جھیل کے جنوب میں آپٹیکل فائبر کی تاریں دیکھی گئی ہیں۔

ایک اور سینئر بھارتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے باوجود علاقے سے کسی قسم کا انخلا شروع نہیں ہوا اور نہ ہی اضافی کمک پہنچائی گئی ہے۔ حالات ابھی تک کشیدہ ہیں، ان میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔

اس وقت لداخ کے مرکزی شہر لیہہ میں صبح سے بھارتی لڑاکا طیارے اڑ رہے ہیں جن کی گھن گھرج سے وادی گونج رہی ہے۔

بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ چین خطرناک تیزرفتاری کے ساتھ جنوبی کنارے پر آپٹیکل فائبر بچھا رہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پر گزشتہ ماہ ایسی تاروں کو دیکھا تھا۔

انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ ان کیبلز کا مشاہدہ سیٹلائٹ کے ذریعے سامنے آنے والی تصاویر سے کیا گیا تھا، غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تصدیق کی تھی کہ یہ خندقوں میں بچھائی جانے والی مواصلاتی تاریں ہیں۔

اسی طرح کی کیبلز سپینگ گور کے علاقے میں بھی دیکھی گئی ہیں جہاں گزشتہ ہفتے 45 برس بعد فائرنگ ہوئی تھی۔

ایک اور بھارتی اہلکار کے مطابق ریڈیو پر ہونے والی بات چیت کو مخالف فوج سن سکتی ہے لیکن آپٹیکل فائبر رابطے کا محفوظ ذریعہ ہے، اس کے ذریعے تصاویر اور ڈیٹا بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔

بھارت اور چین کے درمیان ساڑھے 3 ہزار کلومیٹر کی متنازع اور غیرمتعین سرحد کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کہا جاتا ہے اور یہ شمال میں لداخ ریجن سے بھارتی ریاست اروناچل پردیش تک پھیلی ہوئی ہے۔

اس علاقے میں چین اور بھارت کی افواج کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں ہو چکی ہیں جبکہ اب تک ہونے والے مذاکرات بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔

Tags: چین بھارت کشیدگیلداخ میں آپٹیکل فائبر کا معاملہ
sohail

sohail

Next Post

لاہور ہائیکورٹ کا دلہا بننے والی لڑکی کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

موٹروے زیادتی کیس، ملزمان کا تیسرا ساتھی بالا مستری گرفتار

پاکستان میں پانی کی فی کس دستیابی میں مسلسل کمی کا انکشاف

اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، امریکی شہریوں کے لیے ایڈوائزی جاری

لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In