اٹلی کا فیومیسینو ایئرپورٹ دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے جس نے 5 اسٹار اینٹی کورونا ریٹنگ ایوارڈ جیت لیا ہے۔
ایئرپورٹس کی ریٹنگ کرنے والے بین الاقوامی ادارے سکائی ٹریکس نے یہ ایوارڈ دیا ہے۔
سکائی ٹریکس اگرچہ دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی ریٹنگ کرنے والا ادارہ ہے مگر کورونا وبا کے بعد اس نے صحت کے حوالے سے سب سے اچھے ہوائی اڈوں کی ریٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔
سکائی ٹریکس کے اعلامیہ کے مطابق ادارہ یہ ریٹنگ پروسیجر کے حوالے سے کارکردگی، مشاہدہ اور اے ٹی پی سیمپلنگ ٹیسٹ کی بنیاد پر کرتا ہے۔
فیومیسینو کو لیونارڈو ڈی ونچی ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے، یہ اٹلی کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے جہاں ہر وقت طیاروں کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔
یکم ستمبر کو اس ایئرپورٹ پر 700 مربع فٹ رقبے پر ایک کورونا ٹیسٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے، جس کا انتظام سنبھالنے میں اٹلی کا ریڈ کراس بھی شامل ہو گا۔
اس سنٹر میں نہ صرف ایک آرگنائزڈ سسٹم موجود ہے بلکہ یہاں تیزی سے کورونا کے ٹیسٹ بھی ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے یہاں بہترین نظام موجود ہے۔
اس ایئرپورٹ کو ماسک پر پابندی، مختلف زبانوں میں رہنمائی، صاف ستھرا عملہ اور مستعدی کی وجہ سے فائیو اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔