• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایف اے ٹی ایف سے متعلق تیسرا بل بھی سینیٹ میں مسترد

by sohail
ستمبر 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 سینیٹ میں مسترد ہو گیا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق یہ تیسرا بل ہے جسے سینیٹ سے منظور کرانے میں حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس کی 31 اراکین نے حمایت جبکہ 34 نے مخالفت کی۔

مسترد ہونے والے ایکٹ میں تفتیشی افسر کو دہشت گردوں کے لیے مالی معاونت کا سراغ لگانے کے لیے 60 روز کے لیے خفیہ نگرانی کی اجازت دی گئی تھی، اس اجازت کو عدالت کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔

خفیہ نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطوں اور کمپیوٹر سسٹم پر نظر رکھنا شامل تھا۔

تفتیش کے لیے عدالت سے تحریری درخواست کے بعد 60 روز کی مزید توسیع بھی ممکن تھی۔

مجوزہ بل میں کہا گیا تھا کہ یہ قانون کسی اور قانون سے متصادم نہیں ہو گا اور حکومت طریق کار وضع کرنے کے ساتھ ساتھ قواعد بھی تشکیل دے گی۔

بل میں کہا گیا تھا کہ اس کے پیش کرنے کا مقصد دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کی کوشش ہے جس کے لیے عدالتوں کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی روکنے کے قابل بنانا مقصود تھا۔

یاد رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو عددی برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے حکومت کو اس ایوان سے قانون منظور کرانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان بار بار اپوزیشن پر تنقید کر چکے ہیں کہ وہ ملکی مفاد میں کی جانے والی قانون سازی کی حمایت نہیں کرتے جبکہ اپوزیشن ایسی قانون سازی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی گردانتی ہے۔

سینیٹ سے بل منظور کرانے میں ناکامی کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے جس میں ان تمام ترامیم کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Tags: انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020ایف اے ٹی ایفسینیٹ میں بل مسترد
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم کی کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اینٹی منی لانڈرنگ سمیت 5 بل منظور

اپوزیشن نے ہر قدم ہر ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم

اسپیکر نے ریڈ لائن عبور کر لی، اے پی سی میں فیصلہ کریں گے، اپوزیشن کا اعلان

چوہدری برادران کے خلاف نیب کی 20 سال پرانی انکوائری بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In