• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کریں گے

by sohail
ستمبر 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کو مکمل صوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اس علاقے کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ہو گی۔

گلگت بلتستان کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور اسے صوبہ بنانے کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں نومبر کے وسط میں انتخابات منعقد ہوں گے، اس کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف مقامی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے مگر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد ممکن نہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آئینی حقوق ملنے کے بعد گندم پر دیا جانے والا ٹیکس سے استثنیٰ واپس نہیں لیا جائے گا، جب تک اس علاقے کے لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے، اس وقت تک یہ سہولت میسر رہے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس فیصلے سے گلگت بلتستان کی 73 سال سے موجود محرومیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرے گی اور ہر ضلعی اسپتال اور بنیادی مراکز صحت میں ایم آر آئی اور سٹی اسکین کی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت میڈیکل اور انجینئرنگ کالج بھی قائم کرے گی اور اسکولوں کو فرنیچر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے بابوسر ٹاپ پر ایک سرنگ کھودنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سی پی کے تحت اسپیشل اکنامک زونز پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔

Tags: علی امین گنڈاپورعمران خانگلگت بلتستانگلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ میں ام رباب کی درخواست، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

حکومتی ارکان قومی اسمبلی سے غائب، اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی ایک نہ چلنے دی

اسلام آباد: بھکاری مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کئی پولیس اہلکار بھی گرفتار

کورونا وبا: پاکستان کو ملنے والی امداد، قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

شراب لائسنس کیس، نیب نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم گوندل کو گرفتار کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In