• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسلام آباد: بھکاری مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کئی پولیس اہلکار بھی گرفتار

by sohail
ستمبر 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے  بھکاری مافیا کے 8 ٹھیکیداروں اور سرپرستوں کو گرفتار کرلیا جن میں وفاقی دارالحکومت کے پولیس کے چند اہلکار بھی شامل ہیں جو باقاعدہ اس کام کے پیسے وصول کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھکاری مافیا کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شہریوں کی شکایات پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کو بھکاریوں کی سرپرستی کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں افسران و جوانوں کی ٹیمیں تشکیل دیں، ان ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں سے بھیک منگوانے اور منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث 8 ٹھیکیداروں کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ان گرفتار افراد نے انکشاف کیا کہ اس مکروہ دھندے میں ان کے ساتھ پولیس کے کچھ اہلکار بھی شامل ہیں جو ان کی سرپرستی کرتے ہیں اور باقاعدہ طور پر اس کام کے پیسے وصول کرتے ہیں۔

 بھکاریوں کے اس انکشاف کے بعد ائی جی اسلام آباد نے بھکاری مافیا کی سرپرستی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا حکم دیا۔

زونل ایس پیز نے اپنے اپنے زون میں تعینات پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا، حراست میں لیے گئے ان پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی ناصر مقبول، ہیڈ کانسٹیبل رحیم خان، ذوالفقار علی، لیاقت علی، مشتاق احمد، عبدالحمید، محمد اقبال اور محمد احسان شامل ہیں۔

گرفتار اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر کے بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفتیش کے دوران گرفتار ٹھیکیداروں نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک مانگنے والے بچے اور بڑے بھکاری پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرک ڈرائیورں اور دیگر افراد کو منشیات بھی فروخت کرتے ہیں۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بھکاری مافیا کے ٹھیکیدار باقاعدہ ایک منظم گروہ کے تحت کام کررہے تھے، وہ مختلف بستیوں اور جھگیوں سے بچے کرایے پر لے کر انہیں بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

ہر بچے سے روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 سو روپے لیے جاتے تھے ٹھیکیداروں نے وفاقی دارالحکومت میں بھیک مانگنے کے لیے اپنے اپنے علاقے مختص کر رکھے تھے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی بھی پولیس افسر یا جوان اس مکروہ دھندے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بلاتفریق سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے۔

Tags: اسلام آباد میں بھکاری مافیاپولیس کی بھکاری مافیا کی سرپرستی
sohail

sohail

Next Post

کورونا وبا: پاکستان کو ملنے والی امداد، قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

شراب لائسنس کیس، نیب نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم گوندل کو گرفتار کر لیا

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون نے دونوں مرکزی ملزموں کی شناخت کر لی

کل جماعتی کانفرنس میں احتساب کا نیا نظام لانے، میڈیا کی آزادی کا مطالبہ

اسلام آباد، تھانہ کورال کے علاقہ میں فائرنگ سے شہری قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In