• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سینیٹ اجلاس میں مشاہداللہ، عتیق شیخ کے درمیان جھڑپ، غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال

by sohail
ستمبر 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آج ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر مشاہد اللہ خان اور عتیق شیخ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ چیئرمین سینیٹ اور قائد حزب اختلاف دونوں کے مابین بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے۔

وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشاہد مشاہداللہ خان اور سینیٹر عتیق شیخ میں شدید جھڑپ ہوئی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس: مشاہداللہ خان اور عتیق شیخ میں جھڑپ، بھنگ، چرس کا تذکرہ

سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ عتیق شیخ کی پارٹی نے مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی۔۔ تم لوگ 260 آدمیوں کے قاتل ہو، جس پر سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ یہ شخص ذاتیات پر آ رہا ہے۔۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ یں نے گزشتہ اجلاس میں انہوں نے سینیٹر عتیق شیخ کو مخاطب کر کے کچھ نہیں کہا تھا۔۔

معاملہ بڑھنے پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کھڑے ہوگئے اور کہا کہ سینیٹ کو رولز کے تحت چلایا جانا چاہیے، ایوان کا ماحول خراب ہورہا ہے، اگر کوئی سینیٹر اپنا نکتہ پیش کر رہا ہے تو اسے دوسرے سینیٹر کو تحمل کے ساتھ سننا چاہیے اور اپنی باری پر بات کرنی چاہیے۔

اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اس طرح سے ایوان چلانا اچھی بات نہیں یے، ہمیں ایک دوسرے کے کردار پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ  کچھ لوگوں کا زبان پر اور کچھ کا بلڈ پریشر پر کنٹرول نہیں، یہ مشاہد اللہ خان اور میاں عتیق کی نہیں بلکہ پورے ایوان کی بے عزتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ایک دوسرے پر سیاسی تنقید کرنی چاہیے لیکن ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں۔

چیئرمین سینیٹ بھی دونوں اراکین کو مسلسل خاموش کراتے رہے، انہوں نے کہا کہ ایوان کا ماحول خراب نہیں ہونا چاہیے۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے دونوں کے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرا دیے اور اجلاس کی کارروائی جاری رہی۔

Tags: راجہ ظفرالحقسینیٹ اجلاس میں جھڑپعتیق شیخمشاہد اللہ خان
sohail

sohail

Next Post

کورونا کا خطرہ، سندھ میں آٹھویں تک کی کلاسز شروع کرنے کا مرحلہ موخر

ایف آئی اے اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئر کرنے کا معاہدہ ہو گیا

نیب نے شاہد خاقان عباسی کی زبان بند کرانے کے لیے ریفرنس بنایا، سندھ ہائیکورٹ

ایف بی آر: سرینا عیسیٰ کو ساڑھے تین کروڑ روپے ٹیکس جمع کرانیکا حکم

ملک میں لاقانونیت، لگتا ہے ریاست کا کہیں وجود نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In