جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ساڑھے تین کروڑ روپے ٹیکس جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سرینہ عیسیٰ کو 164 صفحات پر مشتمل حکمنامہ بھیجا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سرینہ عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے مجھے سنے بغیر غیرقانونی حکم جاری کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میری زرعی زمین کی آمدن کو شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی تنخواہ کو آمدنی میں شمار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کراچی میں فروخت کی گئی جائیدادوں کو بھی ان کی آمدنی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے ان کے شوہر کو عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا مؤقف ہے کہ ان کی بار بار کی درخواستوں کے باوجود انہیں ان کے گوشواروں کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حکمنامے سے قبل ان کا کوئی بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔