• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسلام آباد میں زمینوں کے قبضے کا معاملہ، عدالت نے شہزاد اکبر کو طلب کر لیا

by sohail
ستمبر 19, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں زمینوں پر قبضے کے کیس میں اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ مشیر داخلہ 21 ستمبر کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

5 صفحات پر مبنی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں اور وزارتوں کا رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ملوث ہونا مفادات کے ٹکراؤ کے متعلق سنجیدہ سوال کھڑا کرتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ اسلام آباد میں زمینوں قبضوں کے جرائم کا رجحان بڑھ رہا ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ وزارتیں اور ادارے ریئل اسٹیٹ کا غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طاقتور اشرافیہ قانون کی دھجیاں بکھیرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے، نظام بری طرح بدعنوانی کا شکار ہو چکا ہے اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی خوفناک صورتحال ناقابل برداشت ہے، ریاست عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، جن اداروں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا تھا، وہ بالواسطہ یا بلاواسطہ قانون توڑنے میں مصروف ہیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں ملزمان کی تفتیش اور پراسیکیوشن میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد کو پراسیکیوشن برانچ قائم کرنے کا بار بار حکم دیا گیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے مشیر داخلہ کے علاوہ چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹچیف جسٹس اطہر من اللہشہزاد اکبر
sohail

sohail

Next Post

جن لوگوں نے ملک کو لوٹا، ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتے، سراج الحق

سابقہ ادوار میں صدر، وزرائےاعظم کی مراعات کے نام پر لوٹ مار

فردوش شمیم نقوی کی پہلے وزیراعظم پر تنقید اور پھر معافی

کورونا ویکسین اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے دستیاب ہو گی، صدر ٹرمپ

بھارت کا آخری وقت میں کثیرالقومی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In