جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا، ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کرنا حزب اختلاف کا حق ہے تاہم اس کا ایجنڈا ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لیے وفد کا اعلان کر دیا
نوازشریف نے بلاول بھٹو کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی
امیر جماعت اسلامی کا نے کہا کہ جب تک سود اور کرپشن کا خاتمہ ایجنڈے کا حصہ نہیں ہو گا ہم کسی تحریک میں شامل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے پاکستان کے نظام انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اس نظام سے انصاف کی توقع رکھتا ہے وہ بہت سادہ آدمی ہے۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جس طبقے نے 72 سالوں میں ملک کو لوٹا، جماعت اسلامی ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتی، ہم ایک نظریاتی جماعت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ٹولہ جب اقتدار سے محروم ہو جائے گا تو یہ بھی لندن میں ہی ہوگا، سیاسی مفادات کی لڑائی سے ہٹ کر اندر سے یہ سب ایک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے شہزادے اور شہزادیوں کے متعلق سوال نہ کیا جائے۔
موٹروے زیادتی کیس کے متعلق سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نااہل ہیں، وہ میٹھی نیند میں سو رہے ہیں جبکہ مجرموں کا ابھی تک نہ پکڑے جانا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔