پاکستان میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر اضافے کے اشارے مل رہے ہیں، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 7831 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 15 ہو گئی ہے، 6 ہزار 444 افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار 740 افراد صحتیاب ہو کر گھر واپس جا چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 35 ہزار 246 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ پنجاب میں 98 ہزار 864 کیسز سامنے آئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں 2610، بلوچستان میں 14 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 3608،اسلام آباد میں 16 ہزار 324، اور خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 252 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اب تک 6 ہزار 444 افراد اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہے جہاں 2477 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پنجاب میں 2229، کے پی میں 1258، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت میں 84، اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 70 افراد کورونا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔